یارکشائر میں ہیٹ ویو ختم ہوتے ہی تیز بارش کی وارننگ جاری

June 15, 2021

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) میٹ آفس نے یارکشائر میں ہیٹ ویو ختم ہونے کے ساتھ ہی تیز بارش کی وارننگ جاری کر دی ۔میٹ آفس کے مطابق شاندار موسم کے بعدرواں ہفتے سے یارکشائر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔یارکشائر میں ممکنہ طور پر "شدید" گرج چمک کے ساتھ موسم میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔۔میٹ آفس کے مطابق ہفتے کے آخر میں متوقع سیلاب کا امکان ہےجبکہ میٹ آفس نے یلو رنگ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے طوفانی بارش کا انتباہ جاری کر دیا ہے ۔۔ یارک شائر کے کچھ علاقوں ، جن میں لیڈز ، بریڈ فورڈ ، شفیلڈ ، یارک ،ھڈذفیلڈ ھیلی فیکس اور یوکے کے دیگر علاقوں میں ، بدھ کے بعد جمعہ کے آخر تک طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔