نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس نیب گواہ کے پاس دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر ملتوی

June 15, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر احسن اقبال وغیرہ کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں گواہ کے پاس دستاویزات نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی، پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور احسن اقبال پیش ہوئے۔