ماڈل کورٹس کے دو برس میں ریکارڈ دو لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے

June 15, 2021

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عدالت عظمٰی کے حکم پر قائم ہونے والی ملک بھر کی ماڈل کورٹس نےکورونا اور لاک ڈائون کے باوجود گزشتہ دو برسوں کے دوران ریکارڈ دو لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کر کے زیرسماعت کیسز میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد گواہان کی شہادتیں بھی قلمبند کیں، مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 88461 مقدمات کے فیصلے اور 142194 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 34163 مجرموں کو 11123 سال چار ماہ چوبیس دن قید اور تین کروڑ تینتیس لاکھ، ساٹھ ہزار، سات سو تیرہ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔