برطانیہ اور آسڑیلیا تجارتی معاہدے پر متفق

June 15, 2021

آسٹریلوی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اپنے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے ساتھ ہوئی ملاقات میں تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات نتیجہ خیز رہی، ملاقات میں آزادتجارتی معاہدے سے متعلق امور بھی حل ہوئے ہیں۔

وزیر تجارت نے بتایا کہ آسٹریلوی اور برطانوی وزرائے اعظم کی ملاقات گزشتہ روز لندن میں ہوئی ہے۔