انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار

June 15, 2021

روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گرنے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 156 روپے 78 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے بڑھی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 157 روپے 30 پیسے ہے۔