وزارتِ خزانہ نے ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔