بیت المقدس میں انتہاپسند یہودیوں کی ریلی

June 15, 2021

مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودیوں نے ریلی نکالی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریلی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری دمشق گیٹ پر موجود تھی۔

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں فلسطینیوں کی دکانیں بھی بند کرادیں۔

ادھر یہودی انتہاپسندوں کے خلاف بیت اللحم، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔