لیاقت قائم خانی اثاثہ جات ریفرنس، نیب کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانیکی اجازت

June 16, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں نیب کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی۔ منگل کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید تفتیشی افسر کے علاوہ وکیل صفائی بیرسٹر عمیر عدالت پیش ہوئے۔