مختلف علاقوں میں وارداتیں

June 16, 2021

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) تھانہ کورال کے علا قے گلبرگ گرین میں علی عباس سے دو افراد نے 26لاکھ روپے چھین لیے ،تھانہ آئی نائن کے علا قے نائتھ ایونیو پر محمد حسین سے دو مسلح افراد نے نقدی ،زیورات اور کارڈز وغیرہ چھین لیے ،تھانہ نون کے علا قے گولڑہ موڑ پر عبدالرحمان سے چار افراد نے نقدی اور موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی جے پی روڈ پر صلاح الدین سے موبائل فون ،موٹرسائیکل پی ایچ کیو چھین لیے ،تھانہ آئی نائن کے علا قے ایچ نائن میں ساجد کیانی کی سرکاری کار یو وی 928 چوری کر لی گئی ،تھان ہ کوہسار کے علا قے ایف سکس تھری میں قاسم بشیر کی کار اے ڈی وائے 452 چوری کر لی،تھانہ ترنول کے علا قے ترنول میں حکیم قاسم کا موٹرسائیکل وی پی 010 چوری کر لیا گیا ،تھانہ کوہسار کے علا قے فاروقہ مارکیٹ سے ندیم ظفر کا موٹرسائیکل ایل ای ایم 7141 چوری کر لیا گیا ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین ٹو میں محمد اقبال کا موٹرسائیکل اے آر 032 چوری کر لیا گیا ،تھانہ نون کے علا قے فیصل کالونی میں عبدالرحمان کی جیب سے پرس نکال لیا گیا جس میں نقدی ،کارڈز وغیرہ شامل تھے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن ٹو میں ساجد محمود کی گاڑی سے سائونڈ سسٹم ،سیٹیں ،ٹائرز چوری کر لیے گئے ،تھانہ لوہی بھیر کے علا قے بحریہ ٹائون میں فیز 5 میں امتیاز کے گھر سے نقدی ،زیورات مالیت 10 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے۔