نجی تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

June 16, 2021

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) نجی تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد عبداللہ محمود، ڈی ای او ایلیمنڑی راجہ امجد اقبال ،سیکرٹری جنرل اپسکا محمد اشرف ہراج، عرفان مظفر کیانی نے سنٹر کا افتتاح کیا، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کورونا کے خاتمہ کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، کورونا ویکسین لگانے والے اساتذہ اور پرنسپلز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عبداللہ محمود نے کہا کہ کورونا سنٹر کے حوالے سے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔