ملتان ترقیاتی ادارے میں ملازمین کیلیے کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آ غا محمد علی عباس کی ہدایت پر ملتان ترقیاتی ادارہ میں ملازمین کیلئے کورونا ویکسین سنٹر قائم کر دیا گیا۔جن ملازمین کی ا بھی تک ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی ان کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام ملازمین کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنائیں ۔ آغامحمد علی عباس نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی وارننگ دے دی ہے۔