ارمینا خان کو ماں کی یاد آنے لگی

June 16, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کو لاک ڈاؤن میں ماں کی یاد آنے لگی۔

اداکارہ ارمینا خان عالمی وبا کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر نافذ لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کی وجہ سے کافی عرصے سے والدہ سے نہیں مل سکیں۔

اب ارمینا خان نے دُنیا بھر کی موجودہ صورتحال سے تنگ آتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ‘کبھی ختم نہ ہونے والا لاک ڈاؤن۔‘

اداکارہ نے بے یقینی کی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے اپنے گھر والوں کو دیکھے بغیر یہ ایک اور سال ہے۔‘

انہوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی ماں کی بہت یاد آتی ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں کورونا وائرس کی ایک ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ڈیلٹا کورونا وائرس سے برطانیہ میں مریضوں کے اسپتال میں داخلے کا خطرہ دگنا ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا امکان ہے۔