حیات آباد، دکاندار کی 9 سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کی کوشش

June 17, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ تاتارا پولیس نے نو سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔عابد حبیب سکنہ حیات آباد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا نو سالہ بیٹا سودا لینے کے لئے دکان گیا تھوڑ ی دیر بعد گھر آکر بیٹے نے اسے بتایا کہ دکاندار شاہ نواز نے اسے اپنے ساتھ بٹھایا تھا اور اسے موبائل میں ویڈیو دکھا کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔