انٹر بینک، ڈالر 30 پیسے مہنگا

June 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضا فے کا رحجان برقرار ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 30؍پیسے مہنگا ہو گیا۔یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی ، بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 156.60 روپے سے بڑھ کر 156.90روپے اور قیمت فروخت 156.70روپے سے بڑھ کر 157.00 روپے ہو گئی۔