راکھی ساونت کی کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل

June 17, 2021

بھارتی معروف اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

راکھی ساونت نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت کورونا ویکسین لگواتے ہوئے کافی ڈر رہی ہیں اور دُعائیں کررہی ہیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ’مجھے لگا تھا کہ ویکسین لگواتے ہوئے تکلیف ہوگی لیکن مجھے تو کچھ نہیں ہوا۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری کورونا ویکسینیشن ہوگئی، اب آپ بھی لگوائیں۔‘

بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہوگئی میری پہلی ڈوز، اب میری نئی میوزک ویڈیو کا انتظار کرو۔‘

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے بھی بگ باس 14 میں شرکت کی تھی لیکن آخری لمحات میں راکھی ساونت 14 لاکھ روپے کی رقم لے کر شو میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھیں تاہم روبینہ دلیک بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار پائی تھیں۔