• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا رائے قرار دیدیا

بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے خود کو بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے مشابہہ قرار دے دیا۔

بھارت میں آنے والے طوفان ’تاؤتے‘ نے جہاں عام شہریوں کی زندگی تباہ کی تو وہیں بالی ووڈ اسٹار بھی اس طوفان کی تباہی سے بچ نہ سکے۔

اس حوالے سے راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں پہلے ہی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب اس طوفان نے بھی زندگی کا نظام درہم برہم کردیا ہے۔‘

راکھی ساونت نے کہا کہ ’بھارت میں ویسے ہی آکسیجن کی کمی ہے اور اوپر سے اب اس طوفان نے ہمارے پودے اور درختوں کو بھی گِرا دیا ہے۔‘

بھارتی اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’ہم کیسے زندہ رہیں گے؟ جس پر صحافی نے کہا کہ ’خُدا چاہتا ہے کہ ہم گھروں سے باہر نہ نکلیں۔‘

صحافی کی بات کا جواب دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’خدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کو قبول کرتے ہوئے گھروں میں ہی رہیں۔‘

گفتگو کے دوران ایک مداح نے راکھی ساونت کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میرے پاس مت آنا اور دور سے ہی تصویر لو۔‘

راکھی ساونت نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں دور سے ایشوریا رائے لگتی ہوں لیکن قریب سے راکھی ساونت لگتی ہوں۔‘

تازہ ترین