• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا کورونا مثبت آنے کی خبر سُن کر راکھی ساونت ڈر گئیں

بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سُن کر ڈر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کو دوران گفتگو صحافیوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہ خبر سُننے کے بعد راکھی ساونت حیران ہوگئیں اور کہنے لگیں کہ عامر جی کو کیسے کورونا وائرس ہوگیا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عامر خان کو کورونا وائرس ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑی خطرے کی گھڑی ہے، یہ سب بہت خوفناک ہے۔

بھارتی اداکارہ نے عامر خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔

عامر خان کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ جن لوگوں نے حالیہ دنوں میں عامر خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اُن سے گزارش ہے کہ وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ آخر کیوں اداکار نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا۔

تازہ ترین