عوام لندن و پیرس میں جائیدادوں کا حساب مانگتے ہیں، اسد عمر

June 17, 2021

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں مٹھی بھر لوگ قومی دولت لوٹ رہے ہیں، یہ تو دل کی بات کی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے قومی اسمبلی میں بجٹ خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عوام لندن اور پیرس میں حکمرانوں کی جائیدادوں کا حساب مانگتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ڈھائی سال میں ایک سو چالیس ارب روپے کا فائدہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلا کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے گلہ کیا وزیراعظم ایوان میں نہیں آتے۔ وہ تین بار کے سابق وزیراعظم کو ہی پاکستان واپس لے آئیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کو اپنا ترقیاتی بجٹ لندن فلیٹس اور سوئس اکاؤنٹس میں نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے چار مربوط ترقیاتی پیکیج دیے ہیں۔ گز گز لمبی زبانوں والے بتائیں کہ ن لیگ کی آزاد کشمیر حکومت نے کتنی کورونا ویکسین خریدی۔ سندھ حکومت اگر پریس کانفرنسوں سے فارغ ہو کر کچھ کام کر لے تو بتائے انہوں نے اپنے صوبے کے لیے کتنی ویکسین خریدی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم والوں کو پتہ ہونا چاہیے یہ وفاق کی نہیں صوبوں کی ذمہ داری ہے۔