ویڈیو کا نوٹس،کارپوریشن کلرک معطل

June 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن کلرک معطل کردیا۔ جونئیر کلرک ریگولیشن برانچ علی حیدر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔ترجمان کیمطابق علی حیدر پر دوران ڈیوٹی کرپشن، ناروا رویہ کی وجہ سے معطل کیا گیا۔