آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن کا نون لیگ سے علیحدگی کا اعلان

June 18, 2021

آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ نون سے علیحدگی کا اعلان کر دیا اور پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی سے ملاقات کی جس کے دوران نون لیگ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

ملاقات میں وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

سردار میر اکبر خان نے اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔