ریسکیو 1122 ایکٹ پر عمل نہ ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم

June 18, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ریسکیو 1122 ایکٹ پر عمل درآمد میں رکاوٹیں کھڑی کیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے ریسکیو ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجوہات 21 جون کے اسمبلی اجلاس میں تحریری طور پر طلب کرلیں۔

چودھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نمبر 13 کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے ریسکیو 1122ایکٹ پر عملد رآمد نہ ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریگولیشن اور سیکرٹری آئی اینڈ سی سےتحریری وضاحت طلب کر لی۔

انکا کہنا تھا کہ 21 جون کے اجلاس میں تحریری طور پر بتایا جائے کہ ریسکیو ایکٹ پر عملد رآمد کیوں نہیں ہوسکا۔