محمد عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں تو ٹیم میں آسکتے ہیں ،مصباح الحق

June 19, 2021


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ابوظبی میں ہونے کا امکان ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک ایونٹس میں فیلڈنگ کا معیار اچھا نہیں ، شاہنواز دہانی اور حارث روف نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں، محمد عامر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں۔

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو لانے کے لیے کوئی دباو نہیں تھا ، اعظم خان کو ان کی صلاحیتوں اور اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے لائے۔