فلسطین کے بارے میں بات کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے: عدنان صدیقی

June 19, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مسئلہ فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرنی چاہیے۔

عدنان صدیقی نے نئی اسرائیلی حکومت کے آنے کے بعد غزہ کی پٹی پر پھر سے بمباری کاسلسلہ شروع ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’جنگ بندی کا کیا ہوا؟ کیا وہ صرف ایک دکھاوا تھا؟‘

اداکار نے غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے، ہمیں اس کے بارے میں بات کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے، فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔