• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین دُنیا سے مِٹ نہیں سکتا: نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے عیدالفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ شدید اُداس نظر آرہے ہیں۔


اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’فلسطین دُنیا سے مٹ نہیں سکتا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اس دُنیا اور فلسطین سے انتہائی افسوسناک اذیت اور اجتماعی قتل و غارت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔‘

نعمان اعجاز نے یہ بھی لکھا کہ ’ہر گُزرتے دن کے ساتھ اس قتل و غارت کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس عیدالفطر پر فلسطینی بہن بھائی کس تکلیف سے دوچار ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں غزہ اور فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کے آشیانے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

تازہ ترین