مرزا دبیر کو ایصال ثواب کیلئے مجلس آج ہوگی

June 20, 2021

کراچی (پ ر)مرثیہ گو مرزا دبیر کو ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا آج شام 4بجے امام بارگاہ شہدا ئےکربلا انچولی میں ہوگی ،نظامت شجاع عباس ،سوز خوانی کاشف زیدی ،سلام عاصم عباس،عارب ہادی، خطاب مولانا سید عمران مہدی نقوی کرینگے، انجمن حیدری علی بستی نوحہ خوانی کرے گی۔