گورنرپنجاب سے آصف لقمان قاضی کی ملاقات

June 20, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور ان کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنر چوہدری محمد سرور نے جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فانڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ہمیں سیاسی مفادات سے بالاترہوکر ملک و قوم کے مفاد میں تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملک کی معیشت اور قانون کی بالادستی پر اعتماد بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔