کراچی جلسہ بتائے گا کہ کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، فضل الرحمٰن

June 20, 2021

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی جلسہ بتائے گا گاڑی سے کسی مسافر کے اُترنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا جلسہ بتادے گا کہ کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ پی ڈی ایم کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں، اب بھی کہتے ہیں اپوزیشن اتحاد کی توہین پر انہیں معذرت کرنی چاہیے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے اس موقع پر وفاقی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ پورے ملک سے لچے لفنگوں کو اُٹھا کربٹھا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ منصوبے کے تحت نئی نسل کوتباہ کیا گیا، اِس حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ کا نظام قابلِ اعتماد نہیں۔

فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ تھا، پردہ ڈالنے کے لیے ہلڑ بازی کی، ہلڑ بازی کا سلسلہ بلوچستان تک پہنچ گیا۔