سعودی عرب، تمام مساجد کی ایس او پیز میں نرمی

June 21, 2021

ریاض(شاہدنعیم) کورونا کے باعث خصوصی ہدایات پر نظر ثانی کے بعد تمام مساجد کی ایس او پیز میں نرمی کردی گئی، سعودی وزارت اسلامی امور نے اذان اور اقامت میں معمول کا وقفہ بحال کردیا ہے حالات کے پیش نظر اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے کو مختصر رکھنے کی پہلے کی ہدایات منسوخ کردی گئی، وزارت کا کہناہے کہ نماز فجر کیلئے 25 منٹ اور نماز مغرب کے بعد 10 منٹ کا وقفہ ہوگا - نماز جمعہ سے ایک گھنٹہ قبل مساجد کھولنے کی اجازت دیدی گئی، جبکہ نماز کے 30 منٹ بعد بند کرنے کی ہدایت کی ہے- وزارت نے کہا ہے کہ سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے خطبہ مختصر رکھا جائے ۔مساجد میں پانی کے کولر اور فریج رکھنے کی بھی اجازت دیدی گئی۔ریاض سے اے ایف پی کے مطابقسعودی عرب میں ایک ہیش ٹیگ کیساتھسعودیوںنے آن لائن ردعمل میں کہا ہے کہ ’ہم مسجد کے اسپیکرز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں‘ موذن کی جانب سے اونچی آواز میں اذان دینا چاہیے سعودی عرب میں اصلاحات کے دوران اذان کی آواز کمی گئی ہے، سعودی عرب، جو سب سے مقدس مسلمان مقامات کا گھر ہے ۔ حکومت نے آواز کی آلودگی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز اپنی آواز کو اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ایک تہائی تک محدود رکھیں۔ ایسیکس یونیورسٹی کے سیاست کے لیکچرار عزیز الغشیان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ملک اپنی بنیادیں دوبارہ قائم کر رہا ہے۔ یہ معاشی طور پر چلنے والا ملک بن رہا ہے جو سرمایہ کاروں یا سیاحوں کو زیادہ پرکشش لگنے کی کوشش میں خاطر خواہ کوشش کر رہا ہے۔