عثمان بزدار کو تقرر و تبادلوں کے پیسے دیئے جا رہے ہیں، عظمی بخاری

June 21, 2021

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو تقرر و تبادلوں کے پیسے دیئے جارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا پرسنل سیکریٹری کروڑوں لے کر تقرر تبادلے کر رہا ہے، بزدار دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے سنیئر لوگوں کو این آر او دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز نے 24 جون سے 17 فیصد ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، آٹا اور روٹی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے۔