خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر شہباز گل کا دفاع

June 21, 2021

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عوامی ردعمل اور عالمی میڈیا کی تنقید پر خواتین کے لباس اور جنسی تشدد سے متعلق وزیراعظم کے ماضی کے بیان کا دفاع کیا تھا۔

7 اپریل 2021 کو سوشل میڈیا پر بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان کو حقائق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نہ ہی کسی طرح کے لباس کی نشاندہی کی اور نہ ہی کسی مخصوص لباس کو ریپ کے واقعات کی وجہ قرار دیا تھا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ساری زندگی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے کھڑے ہوتے آئے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ زینب الرٹ بل اور خواتین کو وراثت میں حصہ دلانے سے متعلق قانون سازی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے، جو ہمیشہ پسے ہوئے طبقوں کو حقوق دلانے کے لئے جدوجہد کرتی آئی ہے۔