• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ماضی میں بھی خواتین کے لباس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں


وزیر اعظم عمران خان ماضی میں بھی خواتین کے لباس اور جنسی تشدد سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ بہت سے افراد میں خود پر قابو رکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پردے کا تصور معاشرے میں برائی کی جانب اکسانے سے روکنے اور خاندانی نظام کے تحفظ کے لئے ہے۔ اگر معاشرے میں فحاشی کو پھیلنے سے نہ روکا جائے تو اس کے نتائج ہوں گے۔

ماضی میں بھی وزیراعظم عمران خان نے اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

رواں سال عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پردہ کا تصور معاشرے میں برائی کی جانب اکسانے سے روکنے کے لئے ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر معاشرے میں فحاشی کو پھیلنے سے نہ روکا جائے تو اس کے نتائج ہوں گے۔ بہت سے افراد میں خود پر قابو رکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین