کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 176 کا ہدف

June 22, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس کے الیمنیٹر میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو فتح کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا۔ دفاعی چیمپئنز کیلئے بابر اعظم نے نصف سنچری اسکورکی، لیکن وہ برق رفتاری سے رنز نہ بناسکے، ان کے 45 گیندوں پر 53 رنز میں چھ چوکے شامل تھے۔ شرجیل خان بھی روایتی کھیل پیش نہ کرسکے انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا پانچ چوکے لگا کر 26 رنز اسکور کیے۔ اختتامی اوورز میں تھسارا پریرا نے 18 گیندوں پر تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 37 اور کپتان عماد وسیم نے 9 گیندوں پر 16رنزبنا کر اسکور مقررہ 20 اوورزمیں سات وکٹ پر 175 رنز کے قابل قدر مقام تک پہنچایا۔چیڈوک والٹن 9 اور دانش عزیز 13 رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔