ملزمان نے دھمکی دی،صلح نہ کی تو قتل کر دینگے، بیوہ کا الزام

June 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) قاسم بیلہ کے علاقہ موضع محمد پور گھوٹہ کی رہائشی متاثرہ بیوہ سعید ہ بی بی نے اہلخانہ نور محمد، طاہر، گلزار، سراج ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر اشفاق کے قتل میں ملوث (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ کے ایماءپر ملزمان نے گھر پر دھاوا بولا اور کہا کہ صلح نہ کی تو انہیں جان سے مار دیا جائے گاجن کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے لیکن وہ آزاد ی سے دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ میرے شوہر کے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی عدالت عبوری ضمانت منسوخ کرے اور انہیں گرفتار کیاجائے جو ہمیں جان سے ماردینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں سعیدہ بی بی نے مزید کہا کہ وجہ عناد یہ ہے کہ قبضہ مافیا نے 45کنال اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور قبضہ نہ ہونے کی رنجش میں میرے شوہر اشفاق کو قتل کردیا سابق لیگی ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ ودیگر ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔