شاہد کپور سے ’لڑائی‘، میرا راجپوت نے معاملے سے پردہ اٹھادیا

June 22, 2021

اپنے شوہر اور اسٹار اداکار شاہد کپور سے لڑائی کے معاملے سے میرا راجپوت نے پردہ اٹھادیا۔

انھوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ شاہد کپور بچوں کی پیرنٹگ کے معاملے میں اکثر ان سے جھگڑے کیا کرتے تھے۔

میرا راجپوت کا کہنا تھا کہ اب ان دونوں میں اس حوالے سے لڑائی نہیں ہوتی، کیونکہ اب دونوں ہی مل کر بچوں کا خیال کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مشترکہ طور پر بچوں کا خیال کرنا بہت ضروری ہے اور یہ اپنے اہلِ خانہ کو خوش کرنے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔