• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل فرینڈ کیلئے آئی فون مانگنے والے مداح کو سونو سود کا دلچسپ جواب

بھارتی اداکار و سماجی کارکن سونو سود سے ان کے مداح نے اپنی گرل فرینڈ کے لیے موبائل مانگ لیا، تاہم سونو کے جواب نے مداح کو لاجواب کردیا۔ 

سونو سود مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر سرگرم دکھائی دیتے ہیں، اور وہ اکثر اپنے مداحوں سے اسی کے ذریعے بات چیت بھی کرتے ہیں۔ 

حال ہی میں انھوں نے ایک لڑکی کا میڈیکل ٹریٹمنٹ کروایا اور سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے سونو نے لکھا کہ "اور کوئی خدمت ہو تو بتائیں"، اس پر ایک مداح نے چٹکلہ چھوڑ دیا۔ 

مداح نے سونو سود سے کہا کہ ان کی گرل گرینڈ کو آئی فون موبائل چاہیے اس حوالے سے کچھ ہوسکتا ہے؟

اس پر سونو نے جواب میں لکھا کہ "اس کا تو پتہ نہیں، لیکن اگر آئی فون دیا تو تیرا کچھ نہیں ہوگا۔"

تازہ ترین