• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ امریکی سنیما میں "F9" سے دوبارہ جان پڑنے کی امید

سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس کی نویں فلم "F9" سے امریکی سنیما میں دوبارہ جان پڑنے کی امید ہے۔ 

خیال رہے کہ ایف 9 امریکا اور کینیڈا میں 25 اپریل کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

یہ گزشتہ دو سالوں میں کورونا وائرس کے باعث پہلی بڑے بجٹ کی فلم ہوگی جو سلور اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے۔ 

سنیما مالکان کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ سے سنیما کی رونقیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی اور فلم کی ٹکٹوں کی بکنگ سنیما کو دوبارہ اٹھنے میں مدد کرے گی جو اس وقت بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ 

فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جسٹن لِن کا کہنا ہے کہ ہمارا اس طرح کی فلمیں بنانے کا مقصد ہوتا ہے، یہ لوگوں کے لیے ہوتی ہیں، تاکہ لوگ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سنیما جائیں اور انھیں ساتھ میں تفریح میسر آئے۔ 

ایف 9 میں جان سینیا ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ فلم میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس میں فلم کے نامور کردار ہان (سنگ کینگ) کو دوبارہ لایا گیا ہے۔ 

تازہ ترین