فلپائن میں 34 لگژری گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا

June 22, 2021

فلپائن کی حکومت نے 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو ناکارہ بنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے ان لگژری گاڑیوں کو تباہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

فلپائنی صدر نے محکمہ کسٹم کی جانب سے ان لگژری کاروں کو ناکارہ بنانے کے عمل کی خود نگرانی کی۔

ان گاڑیوں میں لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز والی لگژری کاریں شامل تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دولت مند افراد کی جانب سے ٹیکس نہ دینے کے خلاف کیا گیا ہے۔

ملک میں بیشتر بندرگاہوں خصوصاً سیبو اور داؤ کو سرکاری نیلامی میں اسمگل شدہ لگژری کاریں پیش کرنے کے بجائے گاڑیاں ناکارہ بنانے کا کہا گیا تھا۔