خیبرپختونخوا میں آج کورونا سے 6 افراد کا انتقال، 100 نئے مریضوں کی تشخیص

June 22, 2021

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6 افراد انتقال کرگئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 280 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ37 ہزار 247 ہوگئی ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا میں کورونا کے 230 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یوں صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد1 لاکھ 30ہزار 898 ہوگئی۔

پشاور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ شہر میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 2089 ہوگئی ہے۔

پشاورمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد متاثر ہوئے۔ اس طرح شہر میں کورونا کیسز کی تعداد50 ہزار79 ہوگئی ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 482 ٹیسٹ کیے گئے۔