سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

June 23, 2021


چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، چینی ویکسین کی کھیپ خصوصی طیارے سے پاکستان لائی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین چین سے خریداری گئی ہے اور ویکسین کی خوراکیں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد لائی گئی ہیں۔

این سی او سی نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ سے این ڈی ایم اے این سی او سی کے زیر اہتمام ویکسین کی خریداری کر رہا ہے، اب یہ ویکسین ملک بھر کے ویکسی نیشن مراکز میں پہنچائی جائیں گی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین کو ویکسی نیشن مراکز تک پہنچانے کے انتظامات کیے جاچکے ہیں، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسی نیشن میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔