پی سی بی نے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

June 23, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے تمام ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا۔

پی سی بی ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل یکم جولائی تک مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پی سی بی ملازمین کی ویکسی نیشن ہوئی۔

دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہوگی۔

پی سی بی اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف کی ویکسی نیشن کرواچکا ہے۔