• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز نے پہلا موبائل ویکسی نیشن قائم کر دیا

 لاہور قلندرز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلا قلندرز موبائل ویکسی نیشن قائم کر دیا، لاہور قلندرز موبائل ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کیا۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک مرتبہ پھر تعاون کیا جس کے شکر گزار ہیں، لاہور قلندرز کھیل کے میدان میں ہاری ہے لیکن ویکسی نیشن کے میدان میں جیتی ہے۔

سی ای او لاہور  قلندرز نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ لاہوریوں کو کورونا سے محفوظ کرنے کیلئے تمام اقدامات کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکی۔

عاطف رانا نے کہا کہ امید ہے ویکسی نیشن لگوانے کےمعاملے میں لاہوریے اچھا پرفارم کریں گے ، 6 ماہ میں تمام لاہوریوں کی ویکسی نیشن کرنا ہدف ہے۔

تازہ ترین