کیا آپ کو معلوم ہے سرکٹ نے نرس سے شادی کی تھی؟

June 23, 2021

فلموں سے متعلق دلچسپ معلومات اکثر سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے متعلق ایسی معلومات سامنے آئی ہیں جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیں گی۔

فلم کے اختتام پر جب تمام کرداروں کے مستقبل کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں تو اس میں بتایا جاتا ہے کہ اس کردار کا مستقبل یہ ہوا۔

تاہم اس میں جب کردار سرکٹ کی تصویر دکھائی جاتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے شادی کرلی ہے۔

جسے سرکٹ کی بیوی دکھایا جاتا ہے اسی خاتون نے فلم میں نرس کا کردار بھی نبھایا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی شروع ہوگیا اور جبکہ ایک صارف نے سوال کرلیا کہ آپ کتنی عمر کے تھے جب آپ کو یہ معلوم ہوا کہ سرکٹ نے شادی نرس سے کی تھی؟۔

خیال رہے کہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس نے اس فلم میں تمام ہی اداکاروں کو اسٹار بنادیا جس میں مرکزی کردار سنجے دت نے نبھایا۔

سرکٹ اس فلم میں منا بھائی کے ساتھی ہوتے ہیں اور یہ کردار اداکار ارشد وارثی نے نبھایا تھا جو اس فلم سے قبل زبان زد عام نہ تھے۔

اسی طرح فلم میں پروفیسر جے استھانا کا کردار نبھانے والے بومن ایرانی کو بھی فلم کے بعد غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی تھی۔