لیڈ رول صرف شبانہ، سمیتا اور دیپتی نوال کو دیئے جاتے تھے، نینا گپتا

June 23, 2021

بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ نینا گپتا نے ایک عرصے تک خاموش رہنے کے بعد اب اپنی ہم عصر اداکارائوں شبانہ اعظمی، سمیتا پاٹل اور دیپتی نوال کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اداکارائوں کو آرٹ ہائوس سینما کے چہرے کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور تمام مرکزی کردار بھی انہیں کو دیئے جاتے تھے۔

لیکن مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے فائدہ مند اداکارہ نہیں سمجھا گیا، اور نہ کوئی لیڈ رول ملا۔

فلم ڈائریکٹرز مثلاً گوند نہلانی اور شیان بینیگال نے مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے اچھی اداکارہ ہی نہ سمجھا۔

یاد رہے کہ نینا گپتا نے حال ہی میں اپنی آپ بیتی سچ کہوں تو کی اشاعت کی ہے، جس میں اپنی پوری ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کا احاطہ کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ وہ کم گو اور شرمیلی تھیں اور لوگوں سے بار بار جاکر کام کے لیے بات نہیں کرتی تھیں، یہ سمجھ کر کہ کہیں وہ ناراض نہ ہوجائیں۔