گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی

June 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قصبہ کالونی بلال مسجد کے قریب واقع گھر کی تیسری منزل سے 35سالہ عقل بادشاہ عرف سجاد کی لاش ملی جس کی اطلاع تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق لاش چھ سے سات روز پرانی ہے، واقعہ کے بعد مقتول کی بیوی گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئی۔