منشیات فروشی کے الزام میں9 افراد گرفتار، مقدمات درج

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات فروشی کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس نے ملزم ارشاد حسین سے 24 ٹین بیئر، نیوملتان پولیس نے ملزم سلیم عباس سے 1300 گرام چرس، صدر پولیس نے ملزم محسن سے 15 لیٹر شراب، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم احسان سے 10 لیٹر شراب، کپ پولیس نے ملزم عمران سے 10 لیٹر، ملزم کامران سے 15 لیٹر، مخدوم رشید پولیس نے ملزم عابد حسین سے 7500گرام بھنگ، ملزم حسن سے 5 لیٹر جبکہ ملزم حسن سلیم سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔