اہلیہ نے لیونل میسی کی پُرانی تصویر شیئر کردی

June 25, 2021

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا نے میسی کی سالگرہ پر پُرانی تصویر شیئر کردی۔

ماضی کی یادگار تصویر اور حالیہ تصویروں کے ساتھ انہوں نے میسی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انسٹاگرام پر تصاویر جاری کرتے ہوئے انٹونیلا نے کہا کہ آپ کو سالگرہ کی مبارک ہو، ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ سے محبت بھی بڑھتی جارہی ہے۔‘


لیونل میسی کی اہلیہ نے کہا کہ ’آپ ہمارے لیے سب کچھ ہیں، ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ فٹبال سپر سٹار لیونل میسی نے 2017 میں اپنی بچپن کی گرل فرینڈ کے ساتھ ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر میں شادی کی تھی۔