میری نظر میں کوئی کشمیر کا سودا کر سکتا ہے نہ کرے گا، حنا ربانی کھر

June 26, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن حنا ربانی کھر نے اپنے خطاب کے دوران حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ نے ایوان میں اپوزیشن کو سنا جو خوش آئند ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی بدلتی صورتحال کا ادراک نہیں ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے حالات سیٹو اور سینٹو کے دور جیسے ہیں، فارن پالیسی کو جانچنے کا ایک ہی طریقہ عوام کے مفاد کا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر دہشتگرد اور غیر دہشتگرد کا تعین بھی ایک مسئلہ ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ میری نظر میں کوئی کشمیر کا سودا کر سکتا ہے نہ کرے گا۔