خیرپور: لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری دوائیں چوری، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ

June 27, 2021

خیرپور (بیورو رپورٹ) لاکھوں روپے کی مالیت کی سرکاری دوائیں چوری کرنے کے اسکینڈل کا پانچ افراد کے خلاف بی سیکشن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان پرشن لعل اوڈ اور حاکم مل اوڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین روز قبل شہر کی ملز کالونی کے علاقے میں چھاپہ مارکر سرکاری دواؤں کے 40 کارٹون برآمد کرلئے گئے تھےبرآمد کی جانے والی دواؤں پر ناٹ فار سیل کا لیبل لگا ہوا تھا چھاپے کے دوران دو ملزمان بھی بروقت پکڑ لئے گئے بعدازاں انکوائری کے بعد سرکاری دواؤں کی چوری کے اسکینڈل میں پانچ ملزمان کے نام ظاہر ہوئے ،فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔