عمران خان کا بس چلے تو ایٹمی اثاثے مودی کو دیدیں، شازیہ مری

June 27, 2021


سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بس چلے تو ملک کے ایٹمی اثاثے مودی کو تحفے میں دے دیں۔

شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ختم نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو زرداری عمران خان کو سیکیورٹی رسک نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟

شازیہ مری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا، پاکستانی قوم نے ایٹمی طاقت بننے کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور فرخ حبیب اپنے لیڈر کی ذہنی کیفیت پر ماتم منائیں، پی ٹی آئی والوں کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ عمران خان ڈوب چکے اور بلاول طلوع ہو رہے ہیں۔