وزیر اعظم کی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت متوقع

June 28, 2021

وزیراعظم عمران خان کی کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ارکان اور تمام کابینہ اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہیں ہوگا، بجٹ منظوری کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔